دنیا کے خطر ناک ترین جانور کھانے والا افریقی قبیلہ



نیروبی(نیوز ڈیسک)افریقہ میں پائے جانے والے قبائل اپنی جنگلی عادت کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن یہ قبائل بھی ایل مولو (Elmolo)قبیلے کی جنگلی عادات اور طرز زندگی کے معروف ہیں کیونکہ ایل مولو کے لوگ ہزاروں سال سے صرف مچھلی،گینڈے اور مگر مچھ کا گوشت کھاتے رہے ہیں یہ قبیلہ کینیا کے شمال میں واقع جھیل ٹرکانا کے ساحل پر آباد ہے اور تقریبا 30افراد پر مشتمل ہے اگرچہ حکومت نے ان تک تازہ میٹھے پانی کی سپلائی پہنچائی ہے لیکن یہ جھیل کا نمکین پانی ہی پیتے ہیں۔
جھیل میں شکار کیلئے یہ کھجور کے تنوں کو جوڑ کر چھوٹی چھوٹی کشتیاں بناتے ہیں اور ان کے نیزے بھی خاص قسم کی لکڑی سے بنے ہوتے ہیں۔یہ لوگ رہائش کیلئے جھونپڑیاں اور اپنے لباس بھی درختوں کی چھال ٹہنیوں اور پتوں سے بناتے ہیں۔
جانوروں کے تحفظ کے قوانین لاگو ہونے کے بعد گینڈے اور مگر مچھ کا شکار ممنوع قرقر دے دیا گیا ہے مگر یہ لوگ اب بھی کبھی کبھار ان جانوروں کا شکار کرتے ہیں البتہ مچھلی ابھی بھی ان کی روزمرہ خوراک ہے۔
چونکہ ان لوگوں کی خوراک صرف پروٹین پر مشتمل ہے اور یہ پھلوں ،سبزیوں اور اناج سے محروم ہیں اس لئے ان کے ہاں صحت کے مسائل عام پائے جاتے ہیں اور خصوصا ہڈیوں کی بیماریاں بہت زیادہ ہیں یہ لوگ 40سال کی عمر میں بڑھاپے کو پہنچ جاتے ہیں اور اوسط45کی عمر میں زندگی کا اختتام ہو جاتا ہے

No comments:

Post a Comment