سعودی عرب:امریکی شہری سمیت 24 افراد کو سزائے قید



ریاض(آن لائن)سعودی عرب میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کرنے والی خصوصی فوجداری عدالت نے 22 سعودی شہریوں، ایک امریکی اور ایک یمنی کو دو سے27 سال قید کی سزاﺅں کا حکم دیا ہے۔ ان پر دارالحکومت ریاض میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ ان پر اہم شخصیات پر حملوں، تیل پائپ لائنوں کو بم دھماکوں سے تباہ کرنے، اہم حکومتی اور ریاستی تنصیبات پر حملے، ولی الامر کے خلاف بغاوت، سعودی عرب اور بحرین میں دہشت گردی کے لئے خفیہ گروہ تشکیل دینے جیسے الزامات عائد کئے گئے ہیں

No comments:

Post a Comment