مُردوں کو قبروں سے نکال کر سنوارنے والا انوکھا ترین قبیلہ



جکارتہ (نیوز ڈیسک) دنیا کے ہر خطے کے لوگ مختلف قسم کے تہوار مناتے ہیں لیکن انڈونیشیا کے جزیرے سلاویسی پر آباد توراجا نسل کے لوگوں کے سالانہ تہوار میں ان کے مردہ عزیزوں کی لاشیں ان سے ملنے چلی آتی ہیں اور گاﺅں می وقت گزارنے کے بعد دوبارہ قبروں میں چلی جاتی ہیں۔ ان لوگوں کی صدیوں پرانی روایت کے مطابق ہر سال اگست کے مہینے میں مردوں کو ان کی قبروں سے نکال کر گاﺅں میں واپس لایا جاتا ہے اور پھر انہیں نہلا کر خوشبو لگائی جاتی ہے اور نئے کپڑے پہنائے جاتے ہیں۔ مردوں کو خوب بنا سنوار کو انہیں سارے گاﺅں میں گھمایا جاتا ہے۔ اس تہوار پر بوڑھوں، بچوں، عورتوں، مردوں سب کی لاشیں نکال لی جاتی ہیں۔ گاﺅں کے باہر پتھر کے بالا خانوں میں لاشوں کو سجایا جاتا ہے جہاں یہ سارے گاﺅں کا نظارہ کرتی ہیں۔ تہوار کے خاتمہ پر لاشوں کو دوبارہ قبروں میں پہنچادیا جاتا ہے۔ جہاں یہ اگلے سال کے تہوار تک آرام کرتی ہیں

No comments:

Post a Comment